پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔فلاحی ریاست کے نام پر عوام سے سنگین مذاق کیا جا رہا ہے، ترقی یافتہ ممالک سے پاکستان کا موازنہ کرتے وقت وزیراعظم وطن عزیز اور دوسرے ممالک میں ایک مزدور کی تنخواہ کے فرق کو بھول جاتے ہیں، جن ممالک میں مہنگائی کی شرح پاکستان کے مقابلے میں زیادہ ہے وہاں ایک مزدور کو بھی پاکستان کی نسبت کافی زیادہ اجرت ملتی ہے، ملک کو قرضوں سے نکالنے کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جانا کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ریاستی اخراجات پورے کرنے کا مشورہ دینے والوں نے موجودہ حکومت اور عوام میں غیر معمولی فاصلے کھڑے کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاستدانوں کی لوٹی ہوئی رقم ملک میں واپس لانے کی بجائے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے، بھوک اور افلاس کے ہاتھوں تنگ آکر خودسوزی کرنیوالوں کے لہو کا کون ذمہ دار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جس عوام نے موجودہ حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے اسے کس بات کی سزا دی جا رہی ہے، اگر اس غیر عادلانہ روش کو نہ بدلا گیا تو پھر حکومت کا اپنے پاوں پر مزید کھڑے رہنا مشکل ہو جائے گا۔ وزیراعظم ایک طرف ریلیف پیکجز کے خوشنما خواب دکھا رہے ہیں اور دوسری طرف غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئی تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا کسی حد تک ازالہ ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button