اہم پاکستانی خبریں

پنجاب حکومت نے سی بی ڈی میں امریکی قونصلیٹ بنانے کی منظوری دیدی

شیعہ نیوز:پنجاب کی نگران حکومت نے لاہور میں نئے تعمیر ہونیوالے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) میں امریکی قونصل خانے کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی بی ڈی میں امریکی قونصل خانے کے قیام کیلئے مطلوبہ این او سی دینے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر این او سی جاری کر دیا ہے، جس کی باقاعدہ منظوری آج شام لاہور میں ہونیوالے صوبائی کابینہ کے 33ویں اجلاس میں دیدی جائے گی۔

نگران وزیراعلیٰ نے سی بی ڈی میں ایران اور ترکیہ کو بھی اپنے قونصل خانے تعمیر کرنے کی پیشکش کر رکھی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی فرمائش پر وزیراعلیٰ نے سی بی ڈی میں امریکی قونصلیٹ بنانے کی منظوری دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button