پاکستانی شیعہ خبریں

ہشہید علامہ عارف حسین الحسینی، آغا آفتاب جعفری اور علمائے حق کے پاکیزہ لہو نے مکاتب تشیع کی آبیاری کی ہے

شیعہ نیوز:صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ و دعا کمیٹی کے زیر اہتمام محفل شاہ خراسان روڈ سولجر بازار پر ھفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و عید مباہلہ اور 33ویں برسی مجاہد ملت اسلامیہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی، 9ویں برسی شہید علامہ آغا آفتاب جعفری اور شہید شاہد حسین مرزا کی بلندی درجات کیلئے دعائیہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں مولانا نسیم آغا نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اور مفہوم دعا، اسباب دعا و دیگر دعاؤں کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں ھفتہ وار اجتماعی دعاؤں کا انعقاد کریں۔اس موقع پر مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعداز دعا ناصر آغا نے عید مباہلہ و قائد شہید علامہ عارف الحسینی کے حوالے سے کلام پیش کیا۔ رکن دعا کمیٹی علامہ سجاد شبیر رضوی نے افکار شہید عارف الحسینی اور شہید علامہ آفتاب جعفری کی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی، آغا آفتاب جعفری اور علمائے حق کے پاکیزہ لہو نے مکاتب تشیع کی آبیاری کی ہے شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا اور ملت کے دفاع و حقوق کی جدوجہد میں کوشاں رہیں اس لئے دشمنان اسلام نے انھیں 5 اگست 1988ء کو پشاور مدرسہ میں نماز فجر کے وقت فائرنگ کرکے شہید کردیا۔آج ملت جعفریہ کی یتیمی کے33 برس گزر گئے۔ ملت اسلامیہ ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔برادر ناصر حسینی نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی ملت اسلامیہ بلخصوص پاکستان کیلئے خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ شرکاء دعا میں عید مباہلہ کے پرمسرت موقع کی مناسبت سے کیک تقسیم کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button