مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بغداد میں ڈرون حملے کا مقصد صدر پزشکیان کا دورہ عراق سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، کتائب حزب اللہ

شیعہ نیوز: عراقی مقاومتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے امریکی فوجی عمارت کے نزدیک ہونے والے حملے میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کا مقصد صدر پزشکیان کے دورہ عراق کو سبوتاژ کرنا ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ بغداد میں امریکی فوج سے منسوب ایک عمارت پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی گروہ یا تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل غزہ میں پولیو ٹیموں پرحملے کررہا ہے، یورو میڈیٹیرینین

حملے کے بعد عراقی مقاومتی تنظیم کتائب حزب اللہ کے ترجمان جعفر الحسینی نے ایک بیان میں حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

الحسینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بغداد میں آج ہونے والا حملہ مشکوک ہے۔ یہ حملہ ان عناصر کا کارستانی ہے جو ایرانی صدر پزشکیان کے دورہ بغداد کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیکورٹی ایجنسیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حملے کے بارے میں تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو بے نقاب کریں۔

عراقی سیکورٹی اداروں کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button