اہم پاکستانی خبریں

دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلیے امن دشمنوں کا تعاقب جاری رہے گا، آرمی چیف

شیعہ نیوز:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مربوط اور مضبوط آپریشنز کے ذریعے پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن کے دشمنوں کا تعاقب جاری رکھے گی تاکہ دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آج دورہ پشاور 19 نومبر کو منعقدہ نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تسلسل اور جلد منعقد ہونے والے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی تیاری کے طور پر کیا۔

آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران، آرمی چیف نے کہا کہ یہ قربانیاں قومی عزم کی بنیاد ہیں، جو افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و حوصلے کو تقویت دیتی ہیں۔ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور ہر قسم کے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے عزم کو سراہا۔

انہوں نے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے تمام غیر قانونی عوامل کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جبکہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے دی گئی ان کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔

پشاور پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button