ترجمان پنجاب حکومت عظمیٰ بخاری کے دھرنوں کے خلاف بیان پر ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا
ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے عظمیٰ بخاری سے سوال کیا مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کیا صرف پنجاب کی حکومت ہے؟
شیعہ نیوز: ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا وزیر اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس پر رد عمل
میڈیا کو جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری صاحبہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر تنقید سے پہلے شہباز شریف کو باور کروائیں وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں۔
کیا شہباز شریف کو پاراچنار کا جغرافیہ نہیں معلوم؟ کیا سیکیورٹی ادارے شہباز شریف کے زیر سایہ نہیں؟
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، ملک بھرمیں پر امن دھرنے جاری رہیں گے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے عظمیٰ بخاری سے سوال کیا مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کیا صرف پنجاب کی حکومت ہے؟
عظمیٰ بخاری صاحبہ وزیر اعظم کو کہیں اور بتائیں وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہے۔
پاکستانی عوام کی عزت آبرو اور جان مال کا تحفظ وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے۔
علی امین گنڈا پور کی نا اہلی کو لے کر وفاقی حکومت دس لاکھ محصورین کی جانوں سے کھیلنے سے گریز کرے۔
عوام کی نظریں پارا چنار میں قیام امن کے لیے افواج پاکستان پر ہیں۔
ملک کے تمام بڑے شہروں میں مجلس وحدت مسلمین کے دھرنے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے بعد اب ن لیگ کو بھی شیعیان حیدرکرارؑ کے احتجاجی دھرنوں سے مروڑ اٹھ گئے
گلگت بلتستان، پاراچنار، کوہاٹ،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان،فیصل آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔
دھرنے کے شرکاء سے اپیل ہے کہ وہ پرامن رہیں اورجن جن شاہراہوں پر بیٹھے ہیں اس کا ایک حصہ عوام کی آمدورفت کے لئے کھلا رکھیں۔
یہ دھرنے ضلع کرم کے روڈ کھلنے تک جاری رہیں گے۔ترجمان