شام میں لائے جانے والے ’’انقلاب‘‘ کی حقیقت بے نقاب
عوام کے ایک بہت بڑے طبقے کا یہ خیال کہ یہ سب عوامی امنگوں یا ’’مسلم امہ‘‘ کی فتح ہے، یہ بالکل عبث بات ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ "مسلم امہ" اس بار بھی شام میں رجیم چینج کے امریکی منصوبے کا آلہ بن گئ ہے
شیعہ نیوز: یہ رواں سال 27 نومبر کا دن تھا جب ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں کچھ عسکریت پسند گروہوں کو لبنان اور غزہ میں ہونے والی پیش رفت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شام میں بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے اپنے ارادے کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا جو کہ آٹھ دسمبر کو ایک ڈرامائی انداز میں پایۂ تکمیل کو پہنچا۔
الاسد کی حکومت کے خاتمے کے اعلان سے ایک دن پہلے ہفتے کے روز ایک بیان میں، امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن کو شام میں ہونے والی پیش رفت سے "کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے”۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر لکھا کہ "یہ ہماری لڑائی نہیں ہے۔ انہیں کھیلنے دیں۔ اس میں شامل نہ ہوں،”۔
مگر کیا واقعی یہ ایک اسلامی یا عوامی انقلاب ہے یا اس میں کوئی اور ہاتھ بھی ملوث تھا؟
آئیے کچھ تراشوں اور تصاویر کی مدد سے اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہی؛
سنہ 1956 اور 1957 میں، سی آئی اے اور برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس ایم آئی 6 نے "مغربی اینٹی کمیونزم” کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کی وجہ سے شامی حکومت کا تختہ الٹنے کے کئی خفیہ منصوبے بنائے۔ اس کی تفصیل امریکی خفیہ ایجنسی کی کاروائیوں پر مبنی اس کتاب میں مل سکتی ہے؛
https://www.library.pima.gov/wp-content/uploads/sites/6/2020/09/Agency-a-History-of-the-CIA-8000.pdf
بش حکومت کے دور تک تک امریکہ اسد مخالف سیاسی قوتیں ابھارنے کیلئے فنڈنگ فراہم کرتا رہا:
https://time.com/archive/6939918/syria-in-bushs-cross-hairs/
امریکہ بشار الاسد کیخلاف عسکری تحرک کیلئے فنڈنگ فراہم کرتا رہا:
https://www.washingtonpost.com/world/national-security/lawmakers-move-to-curb-1-billion-cia-program-to-train-syrian-rebels/2015/06/12/b0f45a9e-1114-11e5-adec-e82f8395c032_story.html
امریکہ ہی نے ان تنظیموں کو عسکری ٹریننگ اور اسلحہ فراہم کیا:
https://www.reuters.com/article/world/us-trained-syrian-rebels-gave-equipment-to-nusra-us-military-idUSKCN0RP2HO/#:~:text=WASHINGTON%20(Reuters)%20%2D%20Syrian%20rebels,to%20fight%20Islamic%20State%20militants.
وکی لیکس پر جاری شدہ امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائز کی ہلری کلنٹن کو شام کے حالات پر ای میل جس میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ال ق ائدہ (موجودہ HTS) ان کیساتھ ہے:
https://wikileaks.org/clinton-emails/emailid/23225
اسرا ئیلی فوج کے چیف کا اعتراف کے انہوں نے شامی ’’باغیوں‘‘ کو اسلحہ فراہم کیا:
https://www.timesofisrael.com/idf-chief-acknowledges-long-claimed-weapons-supply-to-syrian-rebels/
اسرا ئیل نے جنگجووں کو اپنے ملک کے ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات فراہم کیں:
https://www.jpost.com/middle-east/report-israel-
حالیہ تحریک میں شامی ’’مجاہدین‘‘ نے اسرا ئیل کی مدد کو سراہا، حتیٰ کہ ایک ’’مجاہد‘‘ نے کہا کہ ہمیں اسرا ئیل سے محبت ہے۔
اسر ائیلی تھنک ٹینک کا خیال کہ کیوں ان ’’مجاہدین‘‘ کو پنپنے دینا چاہئے:
https://besacenter.org/destruction-islamic-state-strategic-mistake/
عوام کے ایک بہت بڑے طبقے کا یہ خیال کہ یہ سب عوامی امنگوں یا ’’مسلم امہ‘‘ کی فتح ہے، یہ بالکل عبث بات ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ "مسلم امہ” اس بار بھی شام میں رجیم چینج کے امریکی منصوبے کا آلہ بن گئ ہے۔