مشرق وسطی

دہشت گرد حملوں کی وجہ مغربی ممالک کی غلط پالیسی ہے، جنرل آشتیانی

شیعہ نیوز: جنرل آشتیانی نے روسی ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران اور روس میں دہشت گرد حملوں کی وجہ امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے دہشت گرد عناصر کی حمایت ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کے وزرائے دفاع نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران جنرل آشتیانی نے کہا کہ روس کی جانب سے صہیونی حکومت کے حملوں کی مذمت قابل قدر ہے۔ مغربی ممالک کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کی وجہ سے روس اور ایران میں دہشت گرد حملے ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے والےاسرائیلی جرائم بے نقاب کریں، حماس

انہوں نے کہا کہ نیٹو اور مغربی ممالک کی سرگرمیاں مشرقی ممالک کے لئے خطرہ بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن کے قیام کے لئے طویل اور مشترکہ جدوجہد کی ہے۔ اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر روس کے وزیردفاع نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ایران نے اپنے حق دفاع کے تحت اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔

دونوں وزرائے دفاع نے کہا کہ ایران اور روس کو قفقاز کے خطے میں مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بیرونی طاقتوں کی خطے میں موجودگی دونوں کے مشترکہ مفادات کے لئے خطرہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button