پاکستانی شیعہ خبریں

امام علی علیہ السلام کا دور حکومت دنیا بھر کے حکمرانوں کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام سیرت و کردار میں قرآن کریم کی عملی تصویر اور حضرت سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاکیزہ اور بے عیب کردار کا عکس تھے۔ یہ بات انہوں نے مسجد نبوی و مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام علی علیہ السلام کی حیات طیبہ ہر دور کے انسانوں کے لئے مشعل راہ اور حق و صداقت کا معیار ہے۔ آپ علیہ السلام کا بحیثیت حکمران پانچ سالہ دور حکومت دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے نمونہ عمل ہے۔ آپ سیرت و کردار میں قرآن کریم کی عملی تصویر اور حضرت سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاکیزہ اور بے عیب کردار کا عکس تھے۔

انہوں نے کہا کہ مصر کا گورنر مقرر کرتے ہوئے آپ علیہ السلام نے حضرت مالک اشتر رضی اللہ عنہ کو جو خط تحریر کیا وہ عادلانہ الٰہی و اسلامی حکومت کا جامع دستور ہے۔ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا یہ خط آج بھی اقوام عالم کے لئے جامع حکومتی منشور کا درجہ رکھتا ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مظلوم کی حمایت اور ظالم سے عداوت حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے بنیادی اہداف میں شامل ہے۔ آج دنیا کی مظلوم ترین قوم فلسطینی قوم ہے۔ جن کی سرزمین پر صیہونی اغیار قابض ہیں۔ جن کے معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین کا قتل عام کیا گیا۔ آج اسرائیلی ظلم و بربریت نے فرعونی مظالم کی یاد تازہ کر دی۔ اس لئے ہر غیرت مند انسان پر واجب ہے کہ وہ 25 رمضان المبارک 5 اپریل جمعہ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں کے لئے گھر سے باہر نکلے اسرائیل کے خلاف اقوام عالم کا قیام مستکبرین عالم کے مقابلے میں مستضعفین کی فتح کا آغاز ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button