پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دین اسلام کی آبیاری حضرت خدیجہؑ کے مال و دولت سے ہوئی، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام کی آبیاری زوجہ پیغمبر حضرت خدیجہؑ کے مال و دولت سے ہوئی اور دین کی حفاظت میں ان کی اولاد کی قربانیاں کام آئیں۔ ان کے پاکیزہ نسب کی شناخت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ آپؑ دور جاہلیت میں بھی خاتون قریش اور طاہرہ کے نام سے جانی جاتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہ (س) کا شاندار طرز زندگی خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کی سیرت مبارکہ پر عمل کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہوا جا سکتا ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لیے محسنہ اسلام کی غیر معمولی قربانیوں کا تاریخ میں کوئی مقابل نہیں ملتا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی وفات کا اس قدر صدمہ ہوا کہ جدائی کے سال کو عام الحزن قرار دیا۔ انہوں نے ام المومنین کے یوم وفات کے موقع پر امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ فرجہ اور تمام محبان محمد و آل محمدؑ کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر میں یوم وفات ام المومنین کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button