اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عمران خان کو سزا کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سزا کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت 10 اگست کو ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 10 اگست کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حقِ دفاع ختم کردیا تھا، ٹرائل کورٹ نےچیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سےگواہوں کی فہرست کو غیرمتعلقہ قرار دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گواہان پیش کرنے کی اجازت دینے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button