مقاومت یمن کے ہاتھوں عرب امارات سے وابستہ کرایے کے فوجی فرار پر مجبور
شیعہ نیوز: نجا علاقہ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے جو یمن کے مآرب شہر کے جنوب میں واقع ہے۔
یمنی ذرائع نے جمعہ کو اس کامیابی خبر دیتے ہوئے کہا کہ نجا کی آزادی سے اس علاقے کے قبائل سے مذاکرات کا راستہ اسی طرح ہموار ہو جائے گا جس طرح العبدیہ علاقے میں ہوا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے یمنی فورسز نے العبدیہ علاقے کو آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد اس علاقے کے قبائل نے خود کو یمنی فورسز کے سامنے تسلیم کر دیا۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نجا علاقے کو آزاد کرانے میں ایسی حالت میں کامیابی حاصل کی ہے کہ اس سے کچھ گھنٹے پہلے اس علاقے میں سعودی ذرائع نے شدید جھڑپوں اور کئی ہوائی حملوں کی خبر دی تھی۔
دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی طرف مائل جنوب کی شورا نے ہفتے کو اپنے اجلاس میں کہا کہ الاصلاح پارٹی کے ملیشیا، یمنی فورسز کے اور رضاکار فورس کے بڑھتے حملوں کی وجہہ سے مآرب شہر سے پاس کے دوسرے صوبوں کی طرف فرار کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مآرب کو آزاد کرانے کے لئے لڑائی پچھلے سال شروع ہوئی اور اسکے زیادہ تر علاقے اور شہر یمنی فورسز کے ہاتھ میں آ گئے ہیں۔ مآرب دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع ہے۔