مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مقاومتی فرنٹ مضبوط جبکہ صیہونی حکومت اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان ہے، ہاشم صفی الدین

شیعہ نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب‌ الله کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ مقاومتی فرنٹ متحد، مضبوط اور ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے جب کہ اِن کے مقابلے میں صیہونی دشمن بہت سارے امکانات کی موجودگی کے باوجود اپنے مستقبل کے بارے میں مضطرب اور پریشان ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لبنانی ثقافتی انجمن کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ غزہ کے عوام اور مقاومتی فرنٹ کی تاریخی استقامت کے باعث صیہونی دشمن فلسطین کے اس حصے پر ذلیل و رسوا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : انصاراللہ کا صیہونی اہداف پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی آمادگی کا اعلان

واضح رہے کہ رواں سوموار کے روز حزب‌ الله کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ ہم نے لبنان، غزہ، یمن اور عراق کی مقاومت کے درمیان تعاون و اتحاد کی بدولت اسرائیل کے لئے کہیں جائے پناہ نہیں چھوڑی۔

حزب‌ الله کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق  نے کہا کہ غزہ اور لبنان کی مقاومت کے وسیلے سے ایجاد ہونے والے توازن کے سامنے صیہونی دشمن گھٹنے ٹیک رہا ہے۔ ہم زمینی محاذوں پر کامیابی سے خطے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے اور صیہونی حکومت کے اہداف کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم دشمن سے جنوبی محاذ پر لڑتے ہیں، اُس کی سرزمین پر میزائل داغتے ہیں، دوسری جانب غزہ کا مقاومتی بلاک مقبوضہ سرزمین میں دشمن کے اہداف کو نشانہ بناتا ہے اور اسی طرح یمن بھی مقبوضہ سرزمین پر میزائل مارتا ہے تو ہم مقاومت کی اس کامیاب اسٹریٹجی سے جنگ، اسرائیل کے اندر لے جاتے ہیں جس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button