دنیا

سلامتی کونسل میں قرارداد واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان شدید کشیدگی کی دلیل ہے، باراک

شیعہ نیوز: سابق صہیونی وزیراعظم نے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کو واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان شدید کشیدگی کی علامت قرار دیتے ہوئے کابینہ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود باراک نے اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور صہیونی حکام کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ایمرجنسی حکومت کے وزیر گیڈون ساعر مستعفی

انہوں نے جنگ کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر وزیراعظم نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صہیونی کابینہ کی پالیسی شکست سے دوچار ہوچکی ہے اسی لئے نیتن یاہو کو برطرف کرکے جلد انتخابات کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل کو درپیش بحران حل کیا جائے۔

یاد رہے کہ سلامتی کونسل نے پیر کو غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تاہم مستقل جنگ بندی کا لفظ شامل کرنے میں کامیابی نہیں ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button