اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جی بی اسمبلی نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد کی سربراہی میں ہوا، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے تمام ارکان نے شرکت کی، جبکہ وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد پیش کی، جس پر رائے شماری نہیں کی گئی اور اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں تکفیری دہشتگردوں فائرنگ سے ایس ایچ او عمران عباس شہید
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے اور جی بی کو قومی اسمبلی و سینیٹ میں بھی نمائندگی دی جائے۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں منظوری سے قبل اس قرارداد کو ایڈوائزری کمیٹی سے منظور کرایا گیا تھا۔