امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے نتائج
شیعہ نیوز: نیشنل ایسوسی ایش فار دی ایڈوانسمنٹ آف کلرڈ پیپل این اے اے سی پی نے امریکی شہریوں کے لیے ایک باضابطہ ٹریول ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ران ڈیسانٹیس کی گورنرشپ میں فلوریڈا امریکہ کے سیاہ فاموں کے خلاف معاندانہ رویے کی حامل ریاست میں تبدیل ہو گئی ہے۔ اس ٹریول ایڈوائزری میں آیا ہے کہ افریقی نژاد امریکیوں کا ریاست فلوریڈا میں خیرمقدم نہیں کیا جاتا ہے۔
این اے اے سی پی کے ڈائریکٹر ڈیرک جانسن نے ریاست فلوریڈا میں جمہوریت، انسانی حقوق اور نسل پرستانہ ماحول کی خراب صورت حال پر تنقید کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ڈیسانٹیس کی گورنر شپ میں ریاست فلوریڈا افریقی نژاد امریکی شہریوں کے لیے ایک معاندانہ رویے کی حامل ریاست میں تبدیل ہو گئی ہے۔
فلوریڈا کے گورنر ران ڈیسانٹیس نے حال ہی میں کئی بلوں پر دستخط کر کے غیرامریکی باشندوں کی جانب سے اس ریاست میں زمین کی خریداری پر پابندی لگا دی ہے۔
فلوریڈا کے گورنر نے اس کے علاوہ ایک اور بل پر دستخط کر کے چین سمیت غیرملکی اعلی اداروں کے ساتھ تعلیمی تعلقات کو محدود کر دیا۔