مشرق وسطی

کسی بھی جارحانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب

شیعہ نیوز : ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کسی بھی جارحانہ اقدام کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل تیاری کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کا جواب دشمن کے تصور سے باہر ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ وہ دشمنوں کے خلاف فرنٹ لائنز پر اپنی جامع تیاریوں کو مسلسل بڑھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ مرکزی کنونشن ”صدائے عدل“ اسلام آباد میں جاری

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کے کسی بھی اقدام کا فیصلہ کن اور ناقابل تصور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ ردعمل نہ صرف فریب خوردہ جارحیت پسندوں کو شکست دے گا بلکہ خطے کے اسٹریٹیجک توازن کو بھی بدل دے گا اور مغربی ایشیا میں "شیطان بزرگ” اور اس کی پراکسی صیہونی رژیم کو نقصان پہنچائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button