پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک و قوم کی ترقی میں تشیع کا کردار کلیدی رہا ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی میں تشیع کا کردار کلیدی رہا ہے اور تشیع ماضی کی طرح وطن عزیز پاکستان بنانے اور اس کو بڑھانے کی طرح اس کی حفاظت اور بچانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں علامہ سید گلاب علی شاہ نقوی کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ استاد العلماء علامہ سید گلاب علی شاہ نقوی پاکستان میں عملی انقلاب کا نام ہے جنہوں نے اپنے علم، حلم اور حکمت سے ملک میں عوام کی رہنمائی فرمائی اور آج ملک میں اتحاد امت کے حوالے جاری کاوشیں انہیں بزرگانِ دین کی مرہون منت ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ بانی اتحاد بین المسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی بھی اسی بصیرت و تندہی سے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علمی، عملی اور حکمت سے عوام کی رہنمائی میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد منعقدہ حالیہ علماء و ذاکرین کانفرنس نے ثابت کیا کہ عوام کو کل بھی قیادت پر مکمل اعتماد تھا اور آج بھی وہ قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے۔ یہ قائدِ محترم کی بابصیرت قیادت کا نتیجہ ہے کہ وطن عزیر پاکستان میں عوام میں فرقہ واریت، جہالت، نفرت اور نفاق کا خاتمہ ممکن ہوا اور آج ملک میں اتحاد امت کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ قیادت نے کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، اگر ملک میں تعصبات کی فضاء کو ختم کر کے امن و سلامتی اور اخوت و بھائی چارے کی فضاء قائم کر کے عوام زندگیوں کا تحفظ ممکن بنایا تو وہیں دہشت گردی سمیت قدرتی آفتوں کی شکار عوام کی بھی دستگیری فرمائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب میں قائد محترم کی اپیل پر زہراء اکیڈمی پاکستان اب تک ملک کے 350 سے زائد مقامات پر عوامی زندگیوں کو بچانے کے لیے خوراک، ادویات، ٹینٹ اور دیگر ضروریات زندگی بہم پہنچانے میں مصروف عمل ہے جبکہ اندورن سندھ اب تک زیر آب علاقوں سے کشتیوں کے ذریعے عوام کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر پہنچانے کی امدادی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button