پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کا کردار ہمیشہ مثالی رہا۔مولانا صادق جعفری

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر مولانا شیخ صادق جعفری نے ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام کے فروغ کے لیے ملیکۃ العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نے جس انداز سے جانی و مالی ایثار کا عملی اظہار کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔یہ وہ ہستی ہیں جنہیں خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی معرفت حاصل تھی۔ دین اسلام کی ترویج میں ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کا کردار ہمیشہ مثالی رہا۔دین اسلام کی تبلیغ سے لے کر دین کی بقا کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے گھرانہ اولاد خدیجہ سلام و صلوٰۃ اللہ علیہا کا ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا سے جدائی کے سال کو ”عام الحزن”یعنی غم کا سال قرار دے کر ان کی عظمت و مرتبے کو واضح کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کے ہر لفظ کو حکم کا درجہ دینے والی عرب کی اس عظیم ملکہ کو سماجی مقاطعہ کے دوران شعب ابی طالب ع میں جو سختیاں برداشت کرنا پڑیں اس پر دین اسلام ان کا مقروض ہے۔حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی ذات مبارکہ اور ان کا ہر عمل خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔معاشرے کو پاکیزہ بنانے کے لیے خاندان رسالت کے کردار کو شعار بنانا ہو گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button