دنیا

امن مذاکرات میں خواتین کا کردار اہم ہے: اشرف غنی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )خواتین سے متعلق ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ہر میدان میں خواتین کے کردار کی حمایت کرتی ہے اور ان کے شرعی اور قانونی حقوق کا بخوبی دفاع کر رہی ہے۔

افغان صدر نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئین کا دفاع اور امن کا قیام ہر افغان شہری کی اہم ترین ذمہ داری ہے تاکہ ملک میں جنگ کا خاتمہ ہوسکے۔

صدر اشرف غنی نے کہا کہ حکومت افغانستان امن مذاکرات کے حوالے سے منطقی اور عالمی اجماع کو قبول کرتی ہے اور اس عمل میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ اس سے پہلے افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے بھی یہ بات زور دے کر کہی تھی کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کا پختہ عزم رکھتی ہے۔

دوسری جانب طالبان نے تاحال جنگ کے خاتمے اور افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اپنی آمادگی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button