دنیا

روسی وزیر خارجہ کے پاس امریکی وزیر خارجہ سے بات کرنے کا وقت نہیں!

شیعہ نیوز: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا حالیہ شیڈول بہت مصروف رہا ہے۔ یعنی انہوں نے اشارہ دیا کہ جب وزیر خارجہ لاوروف کی مصروفیات ختم ہوں گی تو وہ امریکی وزیر خارجہ بلینکن کی طرف سے دی گئی بات چیت کی تجویز پر کچھ اقدام کریں گے۔

بلینکن نے  کہا کہ وہ روسی وزیر خارجہ لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں وزرائے خارجہ نے روس میں قید دو امریکیوں کی رہائی پر بات چیت کی ہے۔

بلینکن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم اپنا ترجیحی مسئلہ اٹھانا چاہتے ہیں، ہمارا مقصد دو امریکیوں کی رہائی کے معاملے کو اٹھانا ہے جو غلطی سے پکڑے گئے تھے”۔

یوکرین کی جنگ کی بات کریں تو یوکرین اپنے بہت سے علاقے کھو چکا ہے اور ان علاقوں پر روسی فوج اور روسی حامیوں کا کنٹرول ہے۔

یوکرین نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اب تک لڑائی میں کافی نقصان اٹھایا ہے۔

امریکہ سمیت مغربی ممالک کی جانب سے نیٹو کی توسیع کے منصوبوں سے اس علاقے میں شدید کشیدگی پیدا ہوئی جو اب ایک بڑی جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ اس جنگ کی وجہ سے یوکرین اپنی سرزمین کا بڑا حصہ کھو چکا ہے اور اس جنگ سے بھاری نقصان ہوا ہے جب کہ بین الاقوامی سطح پر خوراک کی کمی کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button