دنیا
روسی وزارت خارجہ نے برطانوی سفیر کو طلب کر لیا
شیعہ نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف برطانوی وزیر اعظم کے حالیہ توہین آمیز بیان پر ماسکو نے برطانیہ کی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ روس کے خلاف بورس جانسن کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات ناقال برداشت ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی صدر اگر عورت ہوتے تو یوکرین پرکبھی حملہ نہیں کرتے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے روسی صدر پوتین نے کہا کہ جانسن کے بیان سے انہیں فالکلینڈ جزائر کے بارے میں برطانیہ کی سابق وزیراعظم مار گریٹ تھئیچر کے اقدامات یاد آگئے۔
قصر کرملین کے ترجمان نے بھی طنز کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ فرویڈ کی اپنی زندگی کی یہ آرزو رہی کہ اس کے پاس اپنی تحقیقات کے لئے جانسن جیسی کوئی چیز موجود ہوتی۔