دنیا

روس فوج نے یوکرائن کے چرنوبیل ایٹمی پلانٹ پربھی قبضہ کرلیا ہے

شیعہ نیوز: روسی فوج نے یوکرائن کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ کرلیا ہے ۔روس فوج نے یوکرائن کے چرنوبیل ایٹمی پلانٹ پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ روس نے برطانیہ کے لئے روسی فضائی حدود بھی محدود کردی ہے۔

روس نے یوکرائن پر تین طرف سے زمینی اور فضائی حملہ کردیا ہے روسی ٹینک اور فوجی یوکرائن کی سرزمین پر داخل ہوگئے ہیں روس فوج نے یوکرائن کے چرنوبیل ایٹمی پلانٹ پربھی قبضہ کرلیا ہے۔

روسی فوج بیلاروس کی طرف سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف کی طرف بڑھ رہی ہے، بیلاروس کی سرحد پر چرنوبل ایٹمی پلانٹ کا گھیرا بھی تنگ کردیا گیا ہے، یوکرائنی حکومت کے مشیر نے چرنوبیل کے علاقے پر روسی قبضے کی تصدیق کر دی ہے۔

روسی صدر پوتین نے مغرب کو تنازع سے دور رہنے کی دھمکی دے دیتے ہوئے ہے کہا کہ کسی نے روکا یا روس کے لیے خطرہ بنا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہ دیکھا ہوگا۔

ذرائع‏ کے مطابق مغربی ممالک نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ ظالمانہ اور وحشیانہ جنگ پرخاموشی اختیار کررکھی تھی لیکن روس نے یوکرائن پر حملہ کرکے مغربی ممالک کی چیخیں نکال دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button