اہم پاکستانی خبریں

امام حسینؑ کی قربانی ہر ظالم کیخلاف مزاحمت کا درس دیتی ہے، منعم ظفر خان

شیعہ نیوز: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ امام حسینؑ اور ان کے خانوادے کی عظیم قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ جب بھی اسلام کی بنیادوں پر کوئی حملہ آور ہو اور ظلم و جبر کی بنیاد پر جمہور کی رائے کو پامال کیا جائے تو ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وقت کے یزید اور ہر ظالم کے خلاف مزاحمت اور اس سے نجات کی جدو جہد کرے۔ پیغام شہادت حسینؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولے اور طبقہ اشرافیہ نے77 سال سے ملک کے عوام پر ظلم ڈھایا ہوا ہے۔

منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ ساری مراعات، سہولیات اور شاہ خرچیاں خود اپنے لیے رکھیں اور ٹیکسوں کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا، ہر حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لیا اور اپنی نا اہلی اور کرپشن کی نذر کیا، عوام کو ان قرضوں کا کوئی فائدہ نہ ہوا بلکہ ملک کا بچہ بچہ ان قرضوں میں جکڑ گیا ہے، جماعت اسلامی عوام پر ظلم و جبر اور استحصال کے خاتمے اور عدل و انصاف کے نظام کے قیام کی جدو جہد کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button