اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حق کا پرچم بلند کرنے والوں کیلئے شہدائے کربلا کی قربانیاں مشعل راہ ہے: حاجی حنیف طیب

چیئرمین نظام مصطفیٰ پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے حضرت سیدنا امام حسینؑ اور دیگر شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین اور اُن کے رفقاء نے یزید کی بیعت سے انکار کرکے اسلام کی سربلندی کیلئے شہادت کو فوقیت دی اور اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ظالم، جابر کے سامنے سینہ سپر ہونے کا درس دیا، شہدائے کربلا کا فیض تاقیامت جاری رہے گا۔

حاجی حنیف طیب کا مزید کہنا تھا کہ اسوہ حسینی ہی میں فلاح و نجات پوشیدہ ہے، مسلمان غلبہ اسلام کے لیے حسینی راستے کے مسافر بن جائیں، حسینیت اور یزیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے، امت مسلمہ کو باطل قوتوں سے مقابلہ کیلئے متحد ہونا چاہیئے، معرکہ کربلا ظلم سے ٹکرانے کا درس دیتا ہے، حق کا پرچم بلند کرنے والوں کیلئے شہدائے کربلا کی قربانیاں مشعل راہ ہے، دین و ملت کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے اسوہ حسینی کی پیروی کرنا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button