مشرق وسطی

سعودی اتحاد کو پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، یمن

شیعہ نیوز: اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف سات سال سے جاری سعودی جارحیت ، محاصرے اور تیل بردار بحری جہازوں پر ڈاکہ زنی سے واضح ہوگیا ہے کہ جارح ممالک اور خاص طور سے امریکہ ، کسی بھی انسانی قدر کے پابند نہیں۔

انہوں نے سعودی دشمن کی جانب سے امن کی باتوں کو یمنی عوام کے خلاف اپنے گھناونے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے دعوے میں سچے ہیں تو انہیں جنگ کے بجائے امن اور مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔

مہدی المشاط نے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سعودی حکومت یمنی مہاجرین کو گرفتار اور ان کی واپسی میں روکاٹیں ڈال رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button