مشرق وسطی

سعودی اتحادکو بڑا جھٹکا سیکڑوں فوجی اور سیاستداں صنعاواپس لوٹ آئے

شیعہ نیوز:حال ہی میں سیکڑوں ایسے فوجی جو یمن کے مفرور صدر منصور سے وابستہ تھے، ایک بار پھر اپنے وطن کی آغوش میں لوٹ آئے ہیں۔

منصورہادی سے علیحدگی اختیارکر کے صنعا واپس لوٹ آنے کی خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جارح اتحادی افواج سے وابستہ دسیوں اعلی فوجی کمانڈر، سیاسیتدانوں، قبائلی اور پارٹی رہنماؤں نے سعودی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ لوگ یمن کی قومی آشتی کی حکومت سے ملحق ہونے کا ارادہ رکھتے ہيں۔

عرب میڈيا کے مطابق سعودی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرنے کا اقدام کوئی نیا نہیں ہے۔ یمن کی وزارت دفاع اس سے قبل بھی 300 سے زیادہ افراد کی وطن واپسی کی خبر جاری کر چکی ہے، جن میں چند جنرل، بریگيڈیر بھی شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے یمن کی عوامی حکومت نے وطن واپس آنے والے سیاستدانوں اور سرکاری اہلکاروں کے لئے عام معافی کا اعلان کر رکھا ہے اور ایسے تمام افراد کا خیرمقدم کرنے کے لئے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button