مشرق وسطی

صیہونیوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ بڑھایا جائے: فلسطینیوں سے حماس کی اپیل

شیعہ نیوز:حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ غرب اردن میں واقع احمیر قصبے کے اطراف میں فینسنگ کا مقصد فلسطینی سرزمینوں پر قبضہ اور کالونیوں کو توسیع دینے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینی عوام اور ان کی سرزمینوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی اور انہیں جلا وطن کئے جانے سے فلسطینی عوام کی قانونی جدوجہد اور وطن واپسی کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی جد وجہد کی قدردانی کرتے ہوئے تمام فلسطینی عوام سے استقامت کا دائرہ تمام مقبوضہ سرزمینوں تک پھیلانے کی اپیل کی۔

فوزی برہوم نے غاصب صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لئےتمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نئی صیہونی آبادیاں تعمیر کرکے علاقے میں آبادی کا تناسب بگاڑ کر فلسطینی سرزمینوں کو یہودی رنگ دینا چاہتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button