
یمنی دارالحکومت صنعاء میں عوام کا سمندر، فتح موعود اور جہاد مقدس ریلی
شیعہ نیوز: یمنی دارالحکومت صنعاء میں عوام کی بڑی تعداد نے فتح موعود اور جہاد مقدس کے عنوان سے ریلی نکال کر امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ براہ راست جنگ شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق المسیرہ نے کہا ہے کہ یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کے دارالحکومت صنعاء میں فتح موعود و جہاد مقدس کے عنوان سے ریلی نکالی۔
تفصیلات کے مطابق ریلی کے شرکاء نے فلسطین کی حمایت کی وجہ سے امریکہ اور برطانیہ یمن کے ساتھ دشمنی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطین کی حمایت میں یمنی عوام کے مؤقف کو تبدیل نہیں کرسکتی، یمنی پارلیمنٹ
ریلی کے شرکاء نے قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کے بعد فلسطین کے لئے یمن کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ غزہ کے مظلومین کے لئے حمایت میں مزید اضافہ ہوگا۔
مظاہرین نے کہا کہ ہم امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ براہ راست جنگ می داخل ہوگئے ہیں۔ جو ممالک امریکہ کے ورغلانے کے بعد اس جنگ میں شامل ہوئے ہیں ان کو امان نہیں دیا جائے گا۔ ہم فتح موعود اور جہاد مقدس کا اعلان کرتے ہیں اور اپنے قائد کے فیصلے کے مطابق ہر اقدام کریں گے۔ ہم اسرائیلی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں کو ہر حال میں روکیں گے۔
بیان میں فلسطین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ عراق اور لبنان میں صہیونی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔