مشرق وسطی

سپاہ پاسداران انقلاب کی دفاعی مشقوں کا دوسرا مرحلہ شروع

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فوج کی دفاعی مشقوں کا دوسرا مرحلہ ملک کے جنوب مغرب میں شروع ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فوج کی دفاعی مشق "اقتدار پیامبر اعظم 19” کا دوسرا مرحلہ ملک کے جنوب مغرب میں باقاعدہ شروع ہوا ہے۔

دفاعی مشقوں کا یہ مرحلہ کرمان شاہ کے علاقے ازگلہ میں زمینی افواج کی سیکیورٹی مشقوں کے پہلے مرحلے کا تسلسل ہے جس کا آغاز ملک کے جنوب مغرب میں پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل پاک پور کی موجودگی میں ہوا۔ "پیامبر اعظم ص عملی دفاعی مشق” کے دوسرے مرحلے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے زمینی دستے شرکت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم دنیا نے فلسطین پر باتیں تو بہت کیں لیکن عملی کچھ نہیں کیا، رضا ربانی

اس مرحلے میں سپاہ پاسداران انقلاب کی بری فوج کے اسپیشل یونٹس جارحانہ اور دفاعی حملوں کی مشق کرتے ہوئے میزائل، ڈرون طیارے اور توپ خانے کا تجربہ کریں گے۔

اس مشق میں نئے جنگی طریقوں اور حکمت عملی کو بروئے کار لانے کے علاوہ عملی میدان جنگ میں پاسداران انقلاب کے مختلف یونٹوں کے نئے اور جدید ہتھیاروں اور سازوسامان کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button