مشرق وسطی

سلامتی کونسل اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے اقدام کرے

شیعہ نیوز: شام کی وزارت خارجہ نے اس مراسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا ہے کہ امریکہ کی حمایت سے صیہونی حکومت شام پر مسلسل جارحیت کر رہی ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کے خطرناک نتائج بر آمد ہوں گے۔

شام کی وزارت خارجہ نے اس مراسلے میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جس وقت اسرائیل نے شام پر جارحیت کی اس وقت شام کے عوام کرسمس کا جشن منا رہے تھے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین سے کہا کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئ‏ے امن و صلح کی برقراری کیلئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے کل فوری کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کو نشانہ بنا کر فضا ہی میں انھیں تباہ کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button