پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سلامتی کونسل قرارداد واضح ہوگیا کہ ظلم کا اصل پشت پناہ سامراج ہے,علامہ سید ساجد علی نقوی

شیعہ نیوز: شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگیا کہ ناجائز صہیونی ریاست کے دوام کےلئے چاہے آخری فلسطینی تک اس ظلم کی بھینٹ چڑ ھ جائے سامراج اس کی پشت پناہی کیساتھ اس کا تحفظ جاری رکھے گا، پوری دنیا ان مظالم پر چیخ اٹھی مگر سامراج ارو اس کے حواری ٹس سے مس نہ ہوئے ، ایسے بیانات اور اقدامات سے گریز کیا جائے جو صہیونیت کو مزید شہ اور غز ہ و فلسطین کے مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوں ۔
ان خیالات کا اظہار علامہ سید ساجد علی نقوی نے چالیس سے زائد مرتبہ غزہ جنگ بندی کی قراداد کو سلامتی کونسل میں ویٹو کرنے پر ردعمل اور پاکستان میں سامراج کی نام نہاد ”امن“پالیسی کی ستائش پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ غزہ، مقبوضہ بیت المقدس ، راملہ، مغربی کنارہ سمیت فلسطین کے چپے چپے پر کونسا ظلم، کونسی قیامت اور کونسی سفاکیت ایسی نہیں جو برپا نہ کی گئی ہو، بچے کچھے فلسطینی مظلوموں کےلئے جنگ بندی کی ایک اور قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کی گئی مگر افسوس ایک مرتبہ پھر سامراج اسی طرح اس قرارداد پر چڑھ دوڑا جیسا اسرائیلی ریاست مظلو م نہتے فلسطینیوں پر ٹینکوں، بارود اور جنگی جہازوں کے ذریعے چڑھ دوڑی ۔ اس سے یہ بات روز روشن کی طرح واضح اور ہمارا موقف ایک مرتبہ پھر مزید تقویت کے ساتھ سامنے آگیا کہ فلسطین میں جاری ظلم کے پیچھے اصل ہاتھ یہی ظالم سامراج ہے اور اسی کی پشت پناہی میں ظلم کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں مگر افسوس پاکستان میں سامراج کی پالیسیوں کی تائیدوستائش کی جارہی ہے لہٰذا ایسے تمام بیانات اور اقدامات سے گریز کیا جائے کیونکہ سامراج کی ستائش بارے بیان و اقدام مسئلہ فلسطین سے میل نہیں کھاتے اورانہیں کسی صورت قوم و ملت تسلیم نہیں کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button