مشرق وسطی

سلامتی کونسل شام میں سفارتی مراکز پر حملے کی کھل کر مذمت کرے، ایروانی

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے شام میں ایران کے سفارتی مراکز پر مسلح افراد کے حملے کے بعد سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اس واضح قانون شکنی کی کھل کر مذمت کی جائے اور سفارتی عملے کے تحفظ اور اس طرح کے حملوں کے اعادے کے سد باب کے لئے ضروری اقدامات کئے جائيں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام اپنے خط میں مزید کہا کہ یہ حملے سن 1961 اور 1963 میں ویانا کنونشنوں کی خلاف ورزی ہے جن میں سفارتی مراکز اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بات کہی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری

انہوں نے مزید کہا کہ "ایران اس بات پر زور دیتا ہے کہ سفارتی مقامات اور نمائندوں کے تحفظ کے کنونشنوں کا ہمیشہ بین الاقوامی قانون کے مطابق احترام کیا جانا چاہیے۔ کسی بھی فرد، گروہ یا حکومت کو ایسے جرم کا ارتکاب کرنے یا اس میں سہولت فراہم کرنے کا حق نہیں ہے۔

ایران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے درخواست کرتا ہے کہ وہ ان سنگین خلاف ورزیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کریں اور سفارتی عملے اور مقامات کی حفاظت کو یقینی بنانے اور اس طرح کے حملوں کے اعادے کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button