دنیا

سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک بار پھر الزامات کی تکرار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ جوہری معاہدہ مغربی ایشیاء میں امن کی برقراری کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے جلد ہی کہیں گے کہ امریکہ، ایران کے خلاف معطل کی گئی سابقہ تمام پابندیوں کی بحالی چاہتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے خلاف اسنیپ بیک کا اختیار استعمال کریں گے، ماہرین کے مطابق اس عمل میں بھی امریکہ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق روس اور چین سمیت دیگر ممالک کی جانب سے امریکی اقدام کی شدید مخالفت متوقع ہے۔ ایران ایٹمی ڈیل کے بعد تہران کے خلاف پابندیاں معطل کی گئی تھیں۔

امریکی وزیر خارجہ مایک پومپئو آج بروز جمعرات نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف شکایت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں ایران پر جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف شکایت کرنے سے متعلق امریکی کوششوں کو سیاسی شکست قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button