
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
شیعہ علماء کونسل نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے سال 2024-25ء کے بجٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ نو ہزار ارب کا خسارہ آپی پی کے مسائل حل کئے بغیر ٹیکسز کی بھرمار کا بجٹ، عوام سے محبت نہیں دشمنی کے مترادف ہے۔ ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عوام اس وقت بہت مشکل کا شکار ہے، ایسی منصوبہ سازی بھی ہو سکتی ہے جس سے عوام کو ریلیف مل سکے مگر افسوس کے ایسے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔