پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بانی پاکستان کا مزار شیعہ مسنگ پرسنز کے ورثاء کی آہوں اور سسکیوں سے گونج اٹھا

شیعہ نیوز: مزار قائد اعظم کے باہر شیعہ مسنگ پرسنز کے اہلخانہ کی آہوں اور سسکیوں کی گونج

رقت آمیز مناظر،لوگ اپنے لاپتہ عزیزوں کو یاد کرکے روتے رہے
اپنے پیاروں اور عوام کے آنے کی امید کے ساتھ شدید گرمی میں تیسرا دن بھی گزاردیا۔بے حس حکمرانوں اور ریاستی اداروں کے کانوں پر تاحال جوں تک نہ رینگی
تفصیلات کے مطابق بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کے باہر شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ جھلسا دینے والی شدید گرمی میں جاری احتجاجی دھرنا کو تین روز مکمل ہوگئے ہیں

گذشتہ شب دھرنے کے دوران اس وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جب علامہ حیدر عباس عابدی نے لاپتہ افراد کی مائوں ، بہنوں ، بیٹیوں اور معصوم بچوں کو مائک پر بلا کر اپنا درد دل بیان کرنے کی دعوت دی

اس موقع پر وارثان اسیران ملت جعفریہ آہوں اور سسکیوں کے ساتھ دہائیاں دیتے رہے اور مزار قائد شیعہ لاپتا اسیروں کے ورثاء کی آہ وبکاء سے گونج اٹھا ۔
مسنگ پرسنز کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے عزیزوں کے بارے میں بتایا جائے ۔ گھر کے بعض افراد اپنے پیاروں کی راہ تکتے تکتے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ جبکہ معاشی مسائل اور بیماریوں سے مشکلات دوہری ہورہی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لاپتہ عزیزوں نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے عوام،علمائے کرام، ماتمی انجمنوں اور نوحہ خواں حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں شرکت کرکے ان کا ساتھ دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button