دنیا

غزہ کا محاصرہ عالمی قوانین کے منافی ہے: اقوام متحدہ

شیعہ نیوز:فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹر ما‏‏ئیکل لنک نے کہا ہے کہ برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین نے غزہ اور شام پر حملے کے لیے اسرائیل کو مسلح کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں غزہ کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے اور ہمیں اسرائیل میزائیلوں سے تباہ ہونے والی ہرچیز کو دوبارہ تعمیر کرنا پڑے گا۔

مائیکل لنک نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور انسانی حقوق کونسل بارہا کہہ چکی ہے کہ اسرائیل انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انیس سو اٹھانوے کے بیان کے مطابق صیہونی آبادکاروں کے اقدامات بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی جرائم کا جائزہ لیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مشرقی بیت المقدس اور غرب اردن میں دو سو سے لیکر ڈھائی سو تک صیہونی بستیاں بنائی جا چکی ہیں۔

اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے کہا کہ غیر قانونی صیہونی بستیاں، اپنے مستقبل کے حوالے سے فلسطینیوں کی فیصلہ سازی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button