مشرق وسطی

یمن کا محاصرہ جنگی جرم ہے: مہدی المشاط

شیعہ نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ملک کا محاصرہ، جنگی جرائم کا مصداق ہے جس نے 2 کروڑ پانچ لاکھ سے زائد یمنیوں کی جان خطرے میں ڈال دی ہے۔

انہوں نے منگل کی شام یمن میں اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹر ویلیم ڈیوڈ گریسلی سے ملاقات میں یہ بات کہی۔

انہوں نے تاکید کی کہ جارح ممالک اور ان میں سرفہرست امریکا، ماضی میں کئی بار اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی سرگرمیوں کو ناکام بنا چکے ہيں اور اس کے بعد وہ اس ملک میں نئے نمائندے بھیجنے کی کوششوں میں مصروف ہيں۔

یمن کے اس سینئر عہدیدار نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی- اماراتی جارح اتحاد خاص طور پر امریکا پر دباؤ ڈالے تاکہ یمن کا محاصرہ ختم ہو اور الحدیدہ بندرگاہ پر ایندھن آ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button