مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حسن نصر اللہ کی خاموشی اور دو محاذوں پر جنگ سے صیہونیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی

شیعہ نیوز:: اسرائیل اور امریکہ کو لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی خاموشی کے باعث ان کے جنگی عزائم کو سمجھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی اور امریکی حکام کے حوالے سے بتایا: ہم سید حسن نصر اللہ کی خاموشی کا اور شمالی سرحدوں میں اسرائیل کے خلاف جنگ کے آغاز کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اسرائیل کو بدترین صورت حال یعنی بیک وقت دو محاذوں پر جنگ کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

دوسری جانب فلسطین الیوم نے عبرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ حملوں کے آغاز سے اب تک 1400 صہیونی ہلاک اور 5400 صہیونی زخمی ہو چکے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق 212 سے زائد صیہونی، فلسطینی فورسز کی قید میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button