پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کشمیرمیں خواتین کی عصمت دری پرعالمی اداروں کی خاموشی جرم ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مقبوضہ کشمیر میںمحاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری خواتین کی عصمت دری کے واقعات کو سنگین ریاستی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی قوتوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے جنسی ہراسیت کے واقعات میں اضافے کی عالمی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے ۔ایسے دلسوز واقعات پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ غفلت اور ناقابل معافی جرم ہے۔کسی بھی ریاست کے شہریوں کے ساتھ جنگل کے قانون کو روا رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں آزادی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں مذہبی و لسانی تحریکیں ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد بن کر رہیں گی۔ جو عالمی قوتیں اپنے شرپسندانہ عزائم کی تقویت کے لیے بھارت کی پشت پناہی کر رہی ہیں انہیں قدرت کی طرف سے بدترین انتقام سے دوچار ہونا ہو گا۔امریکہ اور اسرائیل ، بھارت کے ذریعے خطے کے امن کو تباہ کررکھا ہے۔طاقت کے زعم میں مبتلا بھارتی حکومت کے اپنے عوام آج اپنی حکومت کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کررہے ہیں جس کی بنیادی وجہ بھارت کا ظالمانہ طرز عمل ہے۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت کے مختلف حصوں میں ظلم و بربریت کا جو بازار گرم کررکھا ہے وہ بھارت کی تباہی ثابت ہو گا۔مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات ریاستی جبر کی بدترین مثال ہے تاہم مظلوم کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔کشمیریوں کی جدوجہد بہت جلد ان کی آزادی کی نوید ثابت ہو گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button