
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
سندھ حکومت نے یوم علیؑ کی مجالس اور جلوسوں پر پابندی لگادی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ؑ کی مجالس اور جلوس کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر رمضان المبارک میں تمام جلسے جلوسوں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم علیؑ کے موقع پر مجالس اور جلوس نکالنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کی مذہبی تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، مساجد میں شبینہ اور ختم القران کے اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔