پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

توہین امام زمانہؑ کے خلاف استور میں تیسرے روز بھی دھرنا جاری

شیخ حفاظت علی نے مزید کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ گستاخ امام زمانہؑ کو فی الفور گرفتار کر کے اسے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ملعون ایسی جرت نہ کر سکے

شیعہ نیوز: توہین امام زمانہؑ کے خلاف استور میں احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق خلفائے راشدین چوک، علی المرتضیٰ چوک اور مشرف چوک میں دھرنا بدستور جاری ہے۔ انجمن امامیہ استور شیخ حفاظت علی نے ہدایت کی ہے کہ دھرنے کے تمام شرکاء پرامن رہیں اور کسی قسم کی غلط بیانی یا اشتعال انگیزی سے گریز کریں، بصورت دیگر وہ خود اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امام حسین (ع) کا مدینہ سے سفر ایک عظیم انسانی تمدن کی تشکیل کا نقطہ آغاز

شیخ حفاظت علی نے مزید کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ گستاخ امام زمانہؑ کو فی الفور گرفتار کر کے اسے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ملعون ایسی جرت نہ کر سکے۔ حکومت گستاخ امام زمانہؑ کے خلاف قانونی کاروائی انجام دینے میں کمزور رویہ اپنا رہی ہے، لہٰذا اسے جلد از جلد قانونی کارروائی مکمل کرنی چاہیے۔اہل سنت کے اکثر بھائیوں نے اس معاملے کی مذمت کی ہے۔ دھرنے کے دوران نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جائے اور کوئی بھی ایسا عمل نہ کرے جو امن و امان کی خرابی کا باعث بنے، ورنہ وہ خود اس کے نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔ مذاکرات کے لیے مولانا عبد السمیع اور ان کی ٹیم سرگرم عمل ہیں۔ آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button