پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فلسطین کے حالات اب بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کا تقاضہ کررہے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ فلسطینی عوام ایک بڑی آزمائش سے گزر رہی ہے اور اسرائیل نے اپنے ظلم و بربریت کی بڑی تاریخ رقم کر ڈالی ہے، آج فلسطین کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، اسرائیلی حملوں میں کئی افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں، بچے زخمی ہیں، بوڑھے زخمی ہیں، خواتین زخمی ہیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ ایسی صورتحال میں مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کو تنہا نہ چھوڑیں، فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس وقت امت کے کاندھوں پر جو ذمہ داری عائد ہوئی ہے وہ بیانات سے بڑھ کر ہے، فلسطین کے حالات اب بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کا تقاضہ کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button