فوج کی صورت حال تباہ کن ہے، فوجی ایک دوسرے کو قتل رہے ہیں، صیہونی جنرل
شیعہ نیوز: ایک صیہونی جنرل نے انکشاف کیا کہ غزہ جنگ نے فوج کی صورت حال کو تباہ کن بنا دیا ہے، اس میں کوئی نظم و ضبط نہیں ہے اور فوجی ایک دوسرے کو قتل کر رہے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق صہیونی آرمی کمپلین سینٹر کے سابق سربراہ اسحاق بریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوج تباہ کن صورت حال سے دوچار ہے اور غزہ کی جنگ میں اندرونی فائرنگ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای اور شہید ہنیہ کے درمیان محبت کا رشتہ تھا، فرزند شہید ہنیہ
انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمارے فوجی ایک دوسرے کو قتل رہے ہیں، قانون، نظم و ضبط اور احکامات کی پابندی نہیں ہے۔ فوجی جس طرف چاہیں گولی مار دیتے ہیں، کوئی اصول نہیں اور اس جنگ کے بارے میں جو کچھ کہا جاتا ہے وہ سب جھوٹ ہے۔
حال ہی میں بریک نے تل ابیب سے شائع ہونے والے اخبار معاریو کے ایک مضمون میں غزہ کے جنگی محاذ کی صورت حال کے بارے میں حکمران کابینہ کی غلط رپورٹوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے جھوٹ کے بارے میں کہا کہ قابض صیہونی فوج کا مواصلاتی اور میڈیا یونٹ صیہونی عوام کو غزہ کے خلاف جنگ میں فتح کے بارے میں بتاتا ہے۔ غزہ میں فوج کی رپورٹوں اور زمینی حقیقت کے درمیان فرق خطرناک اور تشویشناک ہے۔