
عراق-شام سرحد پر اب تک کی سب بڑی فوجی مشقوں کا آغاز
شیعہ نیوز: عراق کے رکن پارلیمنٹ نے شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر گذشتہ دس سالوں میں ملک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کی خبر دی ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی کمیشن کے رکن یاسر اسکندر نے شام کی صورت حال کو عراق کے لئے تشویشناک قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق، شام کی صورت حال کے پیش نظر مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار سے تعلق رکھنے والے عمائدین کی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سے ملاقات
اسکندر نے مزید کہا کہ عراق کی وزارت دفاع شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر فوجی دستوں کی تنظیم نو کے ہدف سے گذشتہ دس سالوں میں سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں دہشت گرد عناصر کو عراق کی سرزمین میں دراندازی سے روکنے اور اس ملک کے حساس علاقوں کی حفاظت کے مقصد سے کی جا رہی ہیں۔