افغانستان میں فضائی کارروائی پر پاکستانی دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا
بارڈر آیریا میں آپریشن کا مقصد پاکستانی شہریوں کو ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں سے بچانا ہے اور یہ آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا جاتا ہے
شیعہ نیوز: افغانستان میں ائیر اسٹرائیکس پر ردعمل میں پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے لوگوں کی سیکیورٹی کے لیے پُرعزم ہے، بارڈر کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز آپریشن کرتے ہیں، بارڈر آیریا میں آپریشن کا مقصد پاکستانی شہریوں کو ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں سے بچانا ہے اور یہ آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کی عزت کرتا ہے، ہم نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کار پر توجہ دی ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ گزشتہ دنوں سے ہی رابطے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار تکفیریوں کے محاصرے میں، پاکستان بھر میں احتجاجی دھرنے
انہوں نے کہا کہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اس وقت کابل میں موجود ہیں، صادق خان نے افغان وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، نائب وزیر اعظم اور دیگر لوگوں سے ملاقات کی ہے، ملاقاتوں میں سیکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ اور تجارت پر بات چیت کی گئی۔