نئی حکومت کی اسٹریٹیجی نئے افق کھولنا اوردوستانہ روابط کا فروغ ہے، پزشکیان
شیعہ نیوز: ایران کے منتخب صدر نے دنیا کے 40 سے زائد ملکوں کے سربراہوں اور اعلی عہدیداروں کے ٹیلیفونی رابطوں اور مکتوب پیغامات کے جواب میں کہا ہے کہ نئے افق کھولنا اور دوستانہ روابط کا فروغ نئی حکومت کی اسٹریٹیجی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے منتخب صدر مسعود پزشکیان نے دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہان مملکت اور اعلی حکام کے ٹیلیفونی رابطوں اور مبارکباد کے پیغامات کے جواب میں کہا ہے کہ نئے افق کھولنا اور سبھی حکومتوں کے ساتھ دوستانہ روابط کا فروغ ان کی حکومت کی خارجہ سیاست کی بنیادی اسٹریٹیجی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : تل الہوا میں اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم اور نسل کشی کے زمرے میں آتے ہیں، حماس
اس رپورٹ کے مطابق مسود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت مذاکرات، تعاون، اور برابری نیز دو جانبہ احترام کی بنیاد پرسبھی پڑوسی اور علاقائی نیز دیگر ملکوں کے ساتھ روابط بڑھانے کی پالیسی پر عمل کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے منتخب صدر مسعود پزشکیان روروس اور چین کے سربراہوں، امیر کویت، متحدہ عرب امارات کے سربراہ اور وزير اعظم، عراق کے صدر اور وزیر اعظم، شاہ بحرین، بنگلادیش کے صدر اور وزیر اعظم ، پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم، اردن، مصر، شام، الجزائر، موریتانیہ، آذربائیجان، آرمینیا، ترکمنستان، قزاقستان، کرغیزستان، ازبکستان، تاجکستان، بیلاروس، جارجیا، کیوبا، بولیویا،ونیزوئلا، نیکارا گوا، ایتھوپیا، جنوبی افریقہ، سیشل، ہندوستان، مالدیپ، ترکیہ، سربیا، کروشیا، جاپان، انڈونیشیا، ملیشیا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور شمالی کوریا سمیت متعدد ملکوں کے سربراہان مملکت اور دیگر اعلی رتبہ حکام کے مبارکباد کے مکتوب اور ٹیلیفونی پیغامات کے جواب دے چکے ہیں۔