مشرق وسطی

جنگ بندی پر مبنی سعودی دعوے کی قلعی کھل گئی، سعودی اتحاد نے یمن پر پھر بمباری کی

شیعہ نیوز:جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 5 یمنی شہری زخمی ہوئے۔

یہ حملے سعودی عرب کے اُس دعوے کے بعد ہوئے ہیں جس میں اُس نے یہ کہا تھا کہ بدھ کی صبح 6 بجے سے ماہ رمضان المبارک میں امن کی برقراری اور امن مذاکرات کے حصول کیلئے عارضی طور پر جنگ بندی کی جا رہی ہے۔

سعودی عرب متحدہ عرب امارات, امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے 26 مارچ 2015 سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button