اہم پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ رجسٹرار نے ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کو ڈی لسٹ کردیا

شیعہ نیوز: چیف جسٹس پاکستان نے ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کیا پھر سپریم کورٹ رجسٹرار نے از خود نوٹس کیس کو ڈی لسٹ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کو صبح ساڑھے گیارہ بجے کرنی تھی۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جے آئی ٹی ممبران سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کیے۔بعد ازاں سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس ڈی لسٹ کردیا اور بتایا کہ بینچ کی عدم دستیابی کے باعث از خود نوٹس کیس کو ڈی لسٹ کیا گیا۔
پانچ رکنی لارجر بینچ نے 10 مارچ کو مقدمہ کی سماعت کرنا تھی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button