اہم پاکستانی خبریں
سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا، اختلافی نوٹ
شیعہ نیوز: سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے انتخابات از خود نوٹس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز میں الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ہے۔
پانچ رکنی بینچ نے تین دو کے تناسب سے فیصلہ دیا۔ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ لکھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ ازخود نوٹس لینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، نوٹس جلد بازی میں لیا گیا ، ازخود نوٹس کا اختیار سپریم کورٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا۔
اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ معاملہ ہائیکورٹس میں تھا تو سپریم کورٹ نوٹس نہیں لے سکتی تھی، لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی مقدمہ کا فیصلہ کرچکی ہے، ہائیکورٹس میں معاملہ ازخود نوٹس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ، ہائیکورٹس زیرالتواء مقدمات کا جلد فیصلہ کریں۔